زیورخ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا نے فیفا فٹبال کی عالمی درجہ بندی میں بلجیم سے پہلا مقام چھین لیا۔ ورلڈکپ کوالیفائرز میں مسلسل تین فتوحات کے بعد ارجنٹینا عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ جرمنی ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویںمقام پر پہنچ گیا۔ تیسرے نمبر پر چلی، چوتھے پر کولمبیا، چھٹے پر اسپین، ساتویں پر برازیل، آٹھویں پر پرتگال، نویں پر یوروگوئے جبکہ انگلینڈ کا دسواں نمبر برقرار ہے۔
تسکین کا مئی میں بولنگ ٹسٹ
میر پور۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی فاسٹ بولر تسکین احمد کے بولنگ ایکشن کا ٹسٹ مئی میں ہوگا۔ بولنگ کوچ ہیتھ اسٹریک نے کہا ہے کہ تقریباًچھ ہفتوں تک بنگال ٹائیگرز کی بین الاقوامی کرکٹ میں مصروفیات نہیں ا س لئے اتنا وقت میسر ہے کہ ایکشن ٹسٹ کے دوبارہ تجزیئے کیلئے تیاری کی جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تسکین احمد کلیئر ہو کر جلد کرکٹ میں واپس قدم رکھیں گے۔