اربیل میں آج سے بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت پر امتناع

اربیل (عراق) ۔ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے کرد علاقائی دارالخلافہ اربیل سے تمام بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت پر کل سے امتناع عائد کردیا جائے گا۔ بغداد کی جانب سے جاری کئے گئے حکمنامہ کے مطابق اس پر عمل آوری ہوگی جو دراصل اس کے آزادی کے متنازعہ ریفرنڈم کو پیش نظر رکھ کر عائد کیا گیا ہے۔ ایرپورٹ ڈائرکٹر تلارفائق صالح نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اربیل سے تمام پروازوں پر بغیر کسی استثنیٰ کے شام 6 بجے سے امتناع عائد کردیا جائے گا۔ لہٰذا اربیل سے نہ کوئی طیارہ پرواز کرے گا اور نہ ہی کوئی طیارہ لینڈنگ۔ یہ فیصلہ عراقی کابینہ اور وزیراعظم حیدرالعبادی کی جانب سے کیا گیا ہے۔