اراکین گرام پنچایت کو اعزازی رقم کا مطالبہ

سرپور ٹاؤن 20 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن میجر گرام پنچایت میں نائب سرپنچ مہیش اور رکن گرام پنچایت محمد عفت حسین کی نگرانی میں تمام اراکین گرام پنچایت کو اعزازی رقم کی منظوری کرنے کیلئے قرارداد منظور کی گئی۔ اس موقع پر اراکین گرام پنچایت محمد وسیم، پنکج کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اُنھوں نے ریاستی حکومت اور اعلیٰ عہدیداروں کو روانہ مکتوب میں کہاکہ سیاسی اور عوامی نمائندوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے دی جانے والی اعزازی رقم کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ مقامی سطح پر گرام پنچایتوں میں عوامی مسائل کی یکسوئی کرنے میں پیش پیش رہنے والے اراکین گرام پنچایت کو بھی اعزازی رقم کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو تلنگانہ ریاست میں عوامی خدمت کرنے والے تمام اراکین گرام پنچایتوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔ اس لئے ریاستی چیف منسٹر تلنگانہ سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد تلنگانہ کے تمام اراکین گرام پنچایتوں کو بھی اعزازی رقم کی منظوری کا اعلان کریں۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر تلنگانہ اور خصوصاً سرپور ٹاؤن میجر گرام پنچایت کے اراکین کی جانب سے احتجاجی ریالیاں اور دھرنا پروگرام منظم کرنے کا انتباہ دیا گیا۔ بعدازاں مقامی سرپنچ سید خضر حسین کو تمام اراکین کی جانب سے اعزازی رقم کی منظوری کیلئے ریاستی حکومت سے نمائندگی کیلئے یادداشت پیش کی گئی۔