جگتیال19؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگتیال ضلع رائیکل منڈل موضع کمر پلی میں آج صبح پیش آئے قاتلانہ حملہ کی واردات میں چھوٹے بھائی کے قاتلانہ حملہ میں بڑا بھائی شید زخمی بھتیجہ ہلاک ہوگیا ، تفصیلات کے بموجب رائیکل منڈل کے موضع کمر پلی سے تعلق رکھنے والے لسمیااور پوچالو کے درمیان مورثی جائیداد زرعی ایک ایکٹر اراضی کو لیکر تنازعہ چل رہا تھا۔ مسئلہ کی یکسوی کے باجود آج صبح چھوٹے بھائی لسمیا اور اسکی بیوی گنگوا اور انکا بیٹا مہیش تینوں ملکر بڑے بھائی پوچاملو کے کھیت پہنچ کر تیز دھار کلہاڑی کے ذریعہ بے رحمی سے حملہ کردئے ،جس کے نتیجہ میں پوچاملو اور اسکا بیٹا گنگاملو شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے جگتیال ایریا ہاسپٹل منتقل کئے ، جہاں پر علاج کے دوارن گنگاملو زخموں سے جامبر نہ ہوسکا ، جبکہ پوچاملو زیر علاج ہے۔ اطلاع ملتے ہی جگتیال رورل سرکل انسپکٹر نے ایرا ہاسپٹل پہنچ کر واقعہ کی جانکاری حاصل کرتے ہوئے بعد پنچ نامہ نعش کو مردہ خانے میں محفوظ کردیا پولیس اس واقع کی مختلف ذاویوں سے تحقیقات میں مصروف ہے۔