اراضی مسئلہ پر خاندان میں تنازعہ دل برداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /5 اگست (سیاست نیوز) سرور نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں اراضی کے مسئلہ پر افر اد خاندان میں تنازعہ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ جی راما سوامی ساکن کرمن گھاٹ سرور نگر کا ایک پلاٹ کا تنازعہ چل رہا تھا جس کے نتیجہ میں اس کے افراد خاندان کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے ۔ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ راما سوامی نے /4 اگست کو نامعلوم زہر پی لیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا اور آج دوران علاج فوت ہوگیا ۔