منچریال۔ 3 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع منچریال کے تمام تحصیلداروں اور دیگر عملہ کو 19 مئی کو نیشنل منڈل میں کمپیوٹر ایڈیڈ رجسٹریشن (CARD) کی تربیتی کلاس رکھی جائے گی۔ یہ بات ضلع کلکٹر منچریال آر وی کرنن نے جوائنٹ کلکٹر منچریال وائی سریندر راؤ کے ساتھ مل کر کلکٹریٹ کانفرنس ہال منچریال میں تحصیلداروں اور دیگر عہدیداروں نے ایک اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے کہی۔ اس پروگرام میں تمام تحصیلدار، رجسٹرار کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ تحصیلداروں کو زرعی اراضیات کے رجسٹریشن معاملات کی ذمہ داری دی جارہی ہے۔ تحصیلداروں کو متنازعہ اراضیات اور کورٹ کیس اراضیات کے رجسٹریشن سے منع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پلاٹ یا اراضی رجسٹریشن سے عین قبل اس مقام پر پہنچتے ہوئے تحقیقات مکمل کریں کہ آیا وہ پلاٹ ہے یا نہیں؟ اور دونوں یعنی خریدار فروخت کنندہ کے آدھار کارڈز لازمی طور پر حاصل کریں۔ اس پروگرام میں ڈی آر او منچریال پرینکا منچریال سب رجسٹرار رام بابو اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔