کریم نگر ۔13مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تمام اضلاع میں اراضی کی خریدی کی اسکیم کو تیزی کے ساتھ عمل آوری کرنے اور نشاندہی کی گئی اراضی کی ماہ مارچ تک رجسٹریشن کو مکمل کرنے سرکاری بہبودی اسکیمات کے اڈوائزر رام لکشمن نے کہا ۔ جمعرات کو تمام اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ بہبودی اسکیمات کی عمل آوری کارکدگی پر پنچایت راج پرنسپال سکریٹری کے ساتھ ملکر ویڈیو کانفرنس منعقد کیا ۔ اسموقع پر انہوں نے کہا کہ اراضی کی خریدی کی اسکیم قیمتوں کا تعین کے مابین دلالوں کا عمل دخل نہ ہو ۔ حکومت کی جانب سے دیئے گئے گائیڈ لائنس کے مطابق قیمت کے مطابق اراضی کی خریدی کرنے کی ہدایت کی ۔ اراضی کی خریدی اسکیم کی عمل آوری میں ضلع کریم نگر آگے ہے ۔ پنچایت راج پرنسپال سکریٹری ریمنڈ بیٹر نے کہا کہ مستحقین کا انتخاب شفافیت کے ساتھ انجام دیں ۔ مواضعات میں اراضی نہ رکھنے والے ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ زرعی مزدوروں کو مستحقین کی حیثیت سے منتخب کرنے مشورہ دیا ‘ زرعات کے قابل اراضی کی خریدی کریں ۔ جوائنٹ کلکٹر کی قیادت میں ضلع کمیٹی کے زیراہتمام اراضی کی قیمت متعین کر کے خریدی کریں ۔ مستحقین کو محکمہ زرعات و باغبانی کے عہدیداران فصل کے طریقہ کار مارکیٹنگ پر تربیت دی ۔ اسکالرشپ کیلئے 839 کروڑ فنڈس جاری کئے گئے ‘ فوری جی سی ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ میناریٹی ‘ محکمہ جات کے عہدیداران متعلقہ بلوں کو ٹریژری میں داخل کر کے فنڈس ڈرا کریں ۔ کلیانہ لکشمی شادی مبارک اسکیمات کو حکومت بہت ہی قطعیت دے کر شروع کی ہے ۔ متحقین کی جانچ میں تساہلی ہورہی ہے ۔ تمام جانچ و تنقیح تین دنوں میں مکمل کریں ۔ تمام ہاسٹلوں میں اسکولوں میں سوپر فائن رائس چاول کے کھانے کی عمل آوری کی جارہی ہے ۔ اس چاول کے کھانے کیاسکیم کو ضلع کلکٹر اچانک ہنگامی معائنہ انجام دے کر اس اسکیم کی منظم طور پر عمل آوری کیلئے اقدامات کریں ۔ جوائنٹ کلکٹر بوسومی باسو نے کہا کہ ضلع میں اراضی کی خریدی اسکیم کے ذریعہ 6.47 کروڑ سے 271 ایکڑ اراضی خرید کر مستحقین کو دی گئی ۔ 88ایکڑ رجسٹریشن کروانے کیلئے تیار ہے مزید 132 ایکڑ کی مکمل طور پر تجاویز حاصل ہونے اس ماہ کے اواخر تک 220 ایکڑ رجسٹریشن کر کے مستحقین کے حوالے کی جائے گی ۔ اس ویڈیو کانفرنس میں اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندرا‘ محکمہ ایس سی ویلفیر کے جے ڈی ناگیشور راؤ ‘ ایس سی کارپوریشن کے ای ڈی ستیا نارائنا ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر عہدیرا بی ایس لتا و دیگر نے شرکت کی ۔