حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی (سیاست نیوز) سرور نگر کے علاقہ میں ایک آر ٹی سی ملازم نے اراضی تنازعات سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 39 سالہ آر رمیش جو املی بن بس اسٹیشن میں ملازم تھا ۔ سرورنگر میں رہتا تھا ، اس نے آج اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی اور خودکشی نوٹ میں وجوہات کو درج کردیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر نریندر سنگھ نے بتایا کہ رمیش جو املی بن میں کمپیوٹر سیکشن کا ملازم تھا اس نے گزشتہ مہینے ایک پلاٹ خریدا تھا اور اس نے گزشتہ دنوں اس پلاٹ پر تعمیر کا آ غاز کیا ، تاہم تعمیری کاموں کے آغاز سے ہی تنازعہ شروع ہوگیا اور چند افراد نے سب انسپکٹر نریندر سنگھ کے مطابق شیام کمار گوڑ جہانگیر اور دیگر رمیش کو پریشان کررہا تھا اور تعمیر میں رکاوٹ پیدا کر رہے تھے جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس سرور نگر مصروف تحقیقات ہے۔