اراضیات بل پر سونیا کی تائید مفادات پر مبنی : ہزارے

جالندھر 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی کارکن انا ہزارے نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی جانب سے حصول اراضیات بل کے خلاف ان کے احتجاج کو تائید کو سیاسی اغراض پر مبنی قرار دیا ہے ۔ انا ہزارے نے یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حصول اراضیات بل کے خلاف احتجاج کی تائید کرنے سے سونیا گاندھی کا واحد مقصد کانگریس کیلئے سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی این ڈی اے حکومت کی طرح کانگریس پارٹی نے بھی کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے نہیں سوچا ہے ۔ اگر کانگریس سنجیدہ ہوتی تو یو پی اے حکومت 2013 میں حصول اراضیات بل منظور کرنے سے قبل سارے ملک میں اراضیات کا سروے کرواتی ۔ واضح رہے کہ سونیا گاندھی نے گذشتہ ہفتے انا ہزارے کے احتجاج کی تائید میں مکتوب روانہ کیا تھا ۔