اذیت رسانی کی شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /26 نومبر ( سیاست نیوز ) شوہر کے مطالبلوں کو پورا کرنے میں ناکام اذیت رسانی کی شکار ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ نارسنگی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 32 سالہ انوشا نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ انوشا گندم گوڑہ علاقہ کے ساکن یادیا کی بیوی تھی۔ اس خاتون کو شوہر کی ہراسانی اور اذیت رسانی کا سامنا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ انوشا اپنے شوہر کے زائد جہیز کے مطالبہ سے تنگ آچکی تھی ۔ انوشا اور یادیا کی شادی سال 2011 میں ہوئی تھی ۔ شادی کے کچھ عرصہ بعد سے خاتون کو اس کا شوہر مبینہ طور پر ہراساں کر رہا تھا جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔