اذاں انٹر نیشنل اسکول کا اسپورٹس ڈے

حیدرآباد۔2جنوری(پریس نوٹ) اذاں انٹر نیشنل اسکول کا تیسرا سالانہ اسپورٹس ڈے کا پر گوشہ محل پولیس اکیڈیمی میں افتتاح عمل میں آیا اس تقریب کا آغاز پرنسپل جناب اقبال نیر نے قومی جھنڈا لہرانے کے بعد کیا۔دو روزہ پروگرام کے پہلے دن اپر پرائمری ‘ پرائمری اور ہائی اسکول کے لڑکوں نے پہلے دن 100 میٹر کی دوڑ ‘ میوزیکل چیر‘ جمپنگ ‘ کراٹے اور ٹائیکنڈو کے مقابلے جات منعقد ہوئے ۔دوسرے دن لڑکیوں کے علحدہ مقابلہ جات منعقد کئے گئے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی کے طورپر ڈاکٹر اعظم ‘ جناب سید مجیب الدین ‘ سید فاروق عزیز اور دیگر اہم شخصیتوں نے شرکت کی۔