ادھم پور میں مزید 8 نعشیں برآمد

موں 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ادھم پور ضلع میں واقع موضع سدل جو حالیہ سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں شدید طور پر متاثر ہوا تھا اور جہاں کئی لوگ زندہ دفن ہوگئے تھے۔ وہاں بچاؤ کاری ٹیم کو مزید چار نعشیں ملی ہیں جس کے بعد نعشوں کی جملہ تعداد 30 تک پہنچ گئی۔ دریں اثناء ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آف پولیس (ادھم پور ۔ ریاستی رینج) غریب داس نے بتایا کہ بچاؤ کاری عملہ بڑی بڑی مشینوں سے لیس تھا جس کا استعمال کرتے ہوئے ڈھیر سارے ملبہ سے مزید چار نعشیں باہر نکالی گئیں۔ ملبہ اُن مکانات کا ہے جو سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں زمین بوس ہوگئی تھیں۔

اروناچل پردیش میں منسلکہ ویزا کے خلاف کارکنوں کا احتجاج
نئی دہلی۔ 15 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) عوام کے ایک گروپ نے آج اروناچل پردیش میں جنترمنتر پر چین کی جانب سے ریاست کے شہریوں کو منسلکہ ویزا جاری کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ اروناچل سیول سوسائٹی کے پرچم تلے کارکن احتجاجی نعرہ بازی بھی کررہے تھے۔ دہلی یونیورسٹی اور اور دیگر یونیورسٹیوں کے طلبہ نے بھی احتجاج میں حصہ لیا اور مطالبہ کیا کہ اس مسئلہ کی یکسوئی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہندی ۔ چینی بھائی بھائی کا نعرہ نہیں چلے گا۔