ادویہ کی قیمتوں کے تعین کا مسئلہ ،مودی پر کانگریس کی تنقید

نئی دہلی26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس نے آج نریندر مودی حکومت پر قیمتوں کے تعین کی اتھاریٹی کے ضروری ادویہ کی قیمتوں کی اعظم ترین حد مقرر کرنے کے اختیار کو سلب کرلینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے غریب اور بیمار افراد امریکہ کا ویزا اور وہاں پر علاج کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔