ادونی ۔ /28 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ادونی کے گونیگنڈلہ منڈل میں آج سوائن فلو سے دوافراد متاثر پائے گئے جس کی وجہہ سے پورے منڈل میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ عوام ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کیلئے بھی کترارہے ہیں ۔ یہ واقعہ اس وقت پر رونما ہوا جب چند ایک افراد ، بخار ، سردی ، کھانسی سے متاثر ہوکر ہاسپٹل پہنچے تو ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد H1, N1 پازیٹیو پایا ۔ ٹسٹ پازیٹیو پانے کے بعد ڈاکٹرس خود بھی پریشان ہوکر مریضوں کو دور رکھنے کی کوشش کی اور عام مریضوں کو بھی جانچ کرنے کیلئے کترائے ۔ یہ دیکھ کر عوام میں اور بھی زیادہ تشویش میں پڑ گئے ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے متاثرہ افراد کو فوری طورپر حیدرآباد کے نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس ہاسپٹل منتقل کیا بعد ازاں ڈاکٹر وں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوائن فلو کوئی مہلک مرض نہیں ہے مگر احتیاطی تدابیر ضروری ہیں ۔ متاثرہ شخص سے بات چیت کرنے کے اوقات میں منہ پر کپڑا باندھا جائے، کھانے کے وقت ہاتھ اچھی طرح صاف رکھیں ۔ اسی طرح پاک و صاف رہنے اور گرم علاقے میں رہنے سے یہ مرض نہیں واضح ہوتا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر نرملا ، راما کوٹیشوری ، ڈاکٹر وینکٹیش، ڈاکٹر ایس اے ایس قادری وغیرہ شریک رہے ۔