ادونی کے سینئیر سٹیزن کھلاڑیوں کو 3 گولڈ اور 7 سلور میڈلس

ادونی یکم / جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی سطح پر نیلور میں چلائے گئے سینئر سیٹزن اسپورٹس مقابلے میں ادونی شہر سے تقریباً 17 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ جس میں 6 کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جس میں عطاء اللہ نے 2 سلورمیڈل اور 2 برانز کے میڈل حاصل کئے ، راما رائو ، عمر 83 سال نے 1 گولڈ ، 1 سلور میڈلج جیتے، شنگر ریڈی 1 سلور اور 1 برانز، گویند ریڈی 2 گولڈ میڈل اور ایک برانزمیڈل، راما مورتی 1سلور میڈل ، راما کرشنا ریڈی 2 سلور اور ایک برانز کے میڈل حاصل کرکے شہر ادونی کے نام کو اونچا کیا ہے ۔ بعد ازاں ان تمام کھلاڑیوں کی ادونی شہرواپسی پر ماسٹرس اتھلیٹک اسوسیشن آف کرنول کے صدر رائچوٹی سدھاکر نے ایوارڈس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی گلپوشی اور شال پوشی کی اور کہا کہ گذشتہ 17 سالوں سے سینئر سیٹزن کیلئے مختلف علاقوں میں اسپورٹس منعقد کئے جارہے ہیں اور ادونی شہر سے کھلاڑی مسلسل حصہ لیتے ہوئے کامیاب بھی ہورہے ہیں۔ لہذا ادونی شہر کانام کامیابی کے ساتھ برقرار رکھنے میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ( اولڈ اِزگولڈ)۔