ادونی میں 11؍اکتوبر کو مفت طبی کیمپ کا اہتمام

ادونی /4 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر و اراکین معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ادونی اطلاع کے بموجب 11 اکٹوبر بروز اتوار بوقت صبح 10 بجے معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس طبی کیمپ میں کرنول سے ماہر ڈاکٹروںکی ٹیم جس میں ڈاکٹر سرفراز نواز ، اور ڈاکٹر کرشنا مورتی ماہر شش وغیرہ مفت میں اپنی خدمات انجام دیں گے ۔ یہ طبی کیمپ معراج تنظیم کے دفتر واقع کھاری بائولی میں منعقد کیا جائے گا۔ صدر و اراکین نے عوام الناس سے یہ اپیل کی ہے کہ اس طبی کیمپ کا بھر پور فائدہ اُٹھائیں۔