ادونی۔ 14 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ ٔ ادونی کے عام آدمی پارٹی امیدوار محمد نور نے پارٹی کی جانب سے انھیں ٹکٹ دیئے جانے پر اروند کجریوال شکریہ ادا کرنے کیلئے پارٹی آفس میں منعقدہ ایک پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں عام آدمی پارٹی کی ہوا زوروں پر ہے ۔ کیونکہ عوام تمام سیاسی پارٹیوں سے بد ظن ہوچکی ہے ۔ کانگریس ، بی جے پی اور دیگر سیاسی جاعتیں عوام کو دھوکہ دینے میں مشغول ہیں۔ محمد نور نے بتایا کہ انھیں پوری امید ہے کہ ملک بھر میں عام آدمی پارٹی کو کم از کم 40 پارلیمانی نشستوں پر کامیابی ملے گی۔ ساتھ ہی ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ادونی حلقہ میں بھی عوام عام آدمی پارٹی کو منتخب کرنے کے موڑ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کامیابی حاصل کرنے پر ادونی شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کرے گی۔