ادونی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

ادونی ۔ 2فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حضرت گل حسینی صاحب چیرٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے حضرت گل حسینی ہیلتھ سنٹرمیں مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام کی افتتاح ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹر نریش کاماروم نے کی۔ اس موقع پر ہڈیوں کے بیمارے والے مریضوں کی جانچ کی گئی ۔ جس میں تقریبا 45مریضوں نے اس کیمپ سے استفادہ حاصل کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر مادھوری ، ڈاکٹر کیرتی ، ڈاکٹر عمران کے علاوہ گل حسینی چیرٹیبل ٹرسٹ کے اراکین ناصر صاحب، گلزار احمد، ابو بکر، مستان صاحب ، مظہر احمد ، وغیرہ شریک رہے ۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے اراکین نے بتایا کہ ہر ماہ کسی نہ کسی قسم کے مریضوں کی جانچ کیلئے طبی کیمپ منعقد کئے جاتے ہیں۔