ادونی میں معراج سوسائٹی کا مفت طبی کیمپ

ادونی۔ 23 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) معتمد معراج ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ادونی محمد ذاکر کے بموجب 28؍ فروری ، بروز اتوار بوقت صبح 10بجے تا دوپہر 1؍بجے دفتر معراج سوسائٹی ، علاقہ کھاری بائولی ، ادونی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ڈاکٹر سرفراز نواز، ڈاکٹر دلاور حسین ، ڈاکٹر سعید ، ڈاکٹر سرینواس کے علاوہ خواتین ڈاکٹرس بھی شرکت کرینگے ۔ اور جانچ کے بعد مفت میں ادویات بھی فراہم کرینگے ۔ عوام الناس سے خواہش کی گئی ہے کہ اس طبی کیمپ میں کثیر تعداد میں شرکت کریں۔ اور اس سے استفادہ حاصل کریں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9985146970 / 9290687609؍9985857577ربط پیدا کرسکتے ہیں۔