ادونی /28 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شاہی جامع مسجد ادونی میں برو ز منگل بعد نماز عشاء جلسہ ٔ فیضانِ شب برأت منعقد ہوگا ۔یہ جلسہ الحاج محمد علی ہاشمی کی صدارت اور علامہ مفتی محمد عبدالحلیم ضیائی رضوی کی سرپرستی میںہو گا۔ مولانا محمد عبدالعزیز عطاری ،ممبئی اس جلسہ میں مقرر خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرینگے۔اس موقع پر بروز منگل بعد نماز مغرب مسجد و مدرسہ فیضان مدینہ کی سنگ بنیادبدستِ حضرت علامہ مفتی محمد عبدالحلیم انجام دیں گے ۔