ادونی میں آج جشن غوثِ اعظم

ادوانی ۔ 12 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بروز جمعہ 13؍فروری کو معصوم صاحب مسجد ،خونی محلہ ادونی میں 9-30بجے شب جشن حضور غوثِ اعظم ؒ منعقد کیا گیا ہے۔یہ جلسہ الحاج خطیب محمد علی ہاشمی کی ، صدارت، حضرت سید شاہ مختار پیر قادری کی سرپرستی اور حضرت سید شاہ سعید پاشاہ قادری کی زیر نگرانی میں ہوگا۔ اس جلسہ میں مہمان مقررکی حیثیت سے سید شاہ ہاشم عارف پاشاہ قادری الحیدری صاحب نامز د سجادہ نشین بارگاہِ لااُبالیؒ کرنول شرکت کرینگے ۔ اس موقع پر حافظ ظہیر احمد قادری کرنول نعت شریف سنائیں گے ۔