نارائن پیٹ۔/15مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدی انتخابات کے پرچہ نامزدگی کے ادخال کے چار دنوں کے دوران نامزدگی فیس کے تحت بلدیہ نارائن پیٹ کو 2,29,550 روپئے وصول ہوئے ۔بلدیہ نارائن پیٹ کے لئے منتخب ہونے والے یہ انتخابات 12ویں ہیں۔ ایس سی، ایس ٹی امیدواروں کیلئے نامزدگی کی فیس 1250 روپئے جبکہ عام زمرہ کی نشستوں کیلئے 2500 روپئے فیس، نوڈیو (No Due)سند کیلئے 100روپئے فیس ، فہرست رائے دہندگان کیلئے 150روپئے فیس مقرر تھی۔ 10مارچ تا 14مارچ کے دوران انتخابات میں حصہ لینے والے افراد سے فیس نامزدگی کی شکل میں بلدیہ نارائن پیٹ کو 2لاکھ سے زائد رقم وصول ہوئی ہے۔