نظام آباد :18؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کانگریس صدر و کانگریس امیدوار نظام آباد (اربن ) مسٹر طاہر بن حمدان نے آج قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر و حلقہ اسمبلی کاماریڈی کے امیدوار مسٹر محمد علی شبیر سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی اور انہیں ٹکٹ فراہم کرنے پر اظہار تشکرکیا۔ اس موقع پر محمد علی شبیر نے طاہر بن حمدان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور کہا کہ نظام آباد اربن سے کانگریس کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ نظام آباد (اربن ) میں اقلیتوں کی تعداد شہرحیدرآباد کے بعد نظام آباد میں ہے اور نظام آباد کے مسلم ووٹ اہمیت کے حامل ہے اور مسلمانوں کی تائید سے کانگریس کی کامیابی یقینی نظرآرہی ہے کیونکہ ٹی آرایس بی جے پی کے اشاروں پر کام کررہی ہے اور پارلیمنٹ میں ہمیشہ بی جے پی کا ساتھ دیا تھا جس کی وجہ سے مسلمان ٹی آرایس سے ناراض ہے انہوں نے کہا کہ نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر طبقات بھی ٹی آرایس سے ناراض ہے اور نظام آباد اربن کے رائے دہندے باشعور ہے اور اس مرتبہ کانگریس کا ساتھ دیں گے ۔ اس موقع پر طاہر بن حمدان نے شبیر علی سے تفصیلی طور پر بات چیت کی اور ان سے اظہار تشکر کیا۔