ممبئی ۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ’’ہیرو نمبر ون‘‘ بیٹا جیسی فلموں میں اداکاری کے نقوش چھوڑنے والی اداکارہ کا 62 سال کی عمر میں آج سوجے ہاسپٹل ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ دو ہفتوں سے گردہ کے عارضہ کے سبب ہاسپٹل میں زیرعلاج تھیں اور آج صبح 1.45 بجے دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی بھانجی منی بہادری نے یہ بات بتائی۔ ان کی آخری رسومات منگل کو 12 بجے دن پارسی واڑہ، اندھیری کے شمشان گھاٹ پر ادا کی گئی۔ اداکار شیشر شرما نے بیان دیا کہ وہ دونوں ’’کم کم‘‘ ٹی وی سیریل میں کام کئے تھے۔ ان کی مشہور فلموں میں ’’گھر ہو تو ایسا‘‘ انت، وراثت، راجہ، کیا کہنا اور ٹی وی سیریل سرابھی ورس سرابھی، امانت، کم کم اور آخری ’’نیم کی مکھیا‘‘ قابل ذکر ہیں۔ ان کی آخری فلمیں ’’دل ول پیار ویار‘‘ 2002ء اور میں مادھوری ڈکشٹ بننا چاہتی ہوں 2003‘‘ ہیں۔