ادارہ سیاست کے زیر اہتمام مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ

عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر مقرر ، ڈاکٹر عبدالمجیب اور ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ علاج کریں گے
حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد و خواتین 2 اگست اتوار صبح 9 تا 2 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوارڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ ماہر حجامہ ڈاکٹر عبدالمجیب ، ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اپنے ڈاکٹرس ٹیم کے ساتھ حجامہ کریں گے ۔ حجامہ کے ذریعہ بدن انسان سے فاسد خون نکالا جاتا ہے ۔ ایسے مریض جو گردن درد ، کمر درد ، سر درد ، زکام ، بی پی ، شوگر ، تھائیرائیڈ ، عرق النساء ، فالج امراض نسواں ، جگر کے امراض ، موٹاپا اور دیگر امراض میں مبتلا ہوں وہ اپنا نام فون نمبر 8297158387 ۔ 8125249080 پر رجسٹر کروالیں ۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ ڈاکٹرس مرض کے حساب سے کپ کا تعین کریں گے ۔۔