حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ کا بروز اتوار 17 اگست 9 بجے دن سے 2 بجے دن تک بمقام محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست عابڈس پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر ڈاکٹر ، ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اپنی ٹیکنیکل اسٹاف کے ساتھ خواتین کا علاج کریں گے ۔ حجامہ نہار پیٹ کروانا بہتر ہے ۔ اگر مریض ناشتہ کیے ہوئے ہوں تو کم از کم ایک گھنٹہ کا وقفہ ضروری ہے ۔ ایسے خواتین جو کمر درد ، عرق النساء ، سر کا درد ، امراض نسواں ، جلدی امراض ، بانجھ پن ، تھائیرائیڈ ، گردن کا درد ، جوڑوں کا درد ، جگر کی خرابی ، نیند کا نہ آنا ، موٹاپا ، ہائی بلڈ پریشر ، ذیابیطس وغیرہ ۔ مریض اپنے ساتھ اپنے سابقہ رپورٹ رکھیں ۔ ڈاکٹر مرض کے علاج کے حساب سے کپ کا تعین کریں گے اور مریض سے فی کپ 50 روپئے علحدہ سے لیے جائیں گے ۔ حجامہ کیمپ کے خواہشمند مریض اپنے نام 040-65699966 پر صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک تحریر کروائیں ۔۔