ادارہ سیاست کی فلاحی خدمات قابل ستائش

گمبھی راو پیٹ جنوری 7 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راو پیٹ کے ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم میں آج روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام و عابد علی خان ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے دسویں جماعت کے طلباء کیلئے شائع کردہ ایس ایس سی کوئسچن بینک برائے سال 2014 کی رسم اجراء و تقسیم کا ایک پروگرام زیر صدارت گزیٹیڈ ماسٹر جناب محمد عظیم الدین عمل میں آیا جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب سید عظمت اللہ حسینی آل انڈیا یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری نے شرکت کی جبکہ اعزازی مہمانوں میں صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد گمبھی راو پیٹ نمائندہ سیاست سید آصف علی سعادت صدر نشین تعلیمی کمیٹی مدرسہ مرزا محمد احمد کے علاوہ تعلیمی کمیٹی کے ارکان محمد یحیی عرف اسلم ،سد غازی الدین زبیر موجود تھے ۔ جناب سید عظمت اللہ حسینی نے اپنے خطاب میں سیاست کی فلاحی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا اور کہا کہ روزنامہ سیاست ایک اخبار نہیں بلکہ ایک عوامی تحریک بن چکا ہے ۔ جناب سید عظمت اللہ حسینی نے اپنے طویل ترین دوران خطاب کو جاری رکھتے ہوئے جناب زاہد علی خان اور ادارہ سیاست کی عوامی فلاحی خدمات کا تفصیلی طور پر ذکر کیا اور کہا کہ ادارے نے اردو کی ترقی و ترویج کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں ۔

عظمت اللہ حسینی نے مدرسہ ہذا میں اپنے تعلیمی دور کا ذکر کیا اور کہا کہ آج کے اس سائنٹفک اور نئی ٹکنالوجی کے اس مسابقتی دور میں آگے بڑھنے کیلئے طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ضروری قرار دیا اور دسویں کے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے سخت محنت و جستجو کے ذریعہ تعلیمی حاصل کرتے ہوئے اعلی نشانات کے ذریعہ کامیابی حاصل کرنے کا مشورہ دیا جبکہ وہ اس اردو مدرسہ کی ترقی کیلئے ہمیشہ اپنے آپ کو وقف کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مواضعات میں اردو ذریعہ تعلیم طلباء کو ادارے سیاست کی جانب سے مفت ایس ایس سی کوئسچن بینک کی تقسیم پر جناب زاہد علی خان کا شکریہ ادا کیا ۔ منڈل ایجوکیشن آفیسر ٹی پروشوتم نے بھی سیاست کوسچن بینک طلباء کیلئے کارآمد ثابت ہونے کا عزم کا اظہار کیا اور مدرسہ کی گھٹتی ہوئی تعداد پر اظہار تعجب کریت ہوئے مسلمانوں سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کومادری زبان میں تعلیم دلوانے کیلئے اردو مدرسہ میں داخلہ دلوائیں ۔

مزید اس پروگرام کو صدر مدرس مدرسہ مرزا محمد عظیم الدین صدر تعلیمی کمیٹی محمد احمد ارکان تعلیمی کمیٹی محمد یحی عرف اسلم ،سید غازی الدین زبیر نے بھی مخاطب کرتے ہوئے ادارے سیاست کی بے مثال خدمات پر مبارکباد پیش کی جبکہ طنز و مزاح کے شاعر و مدرس شفیع احمد نے پروگرام کی کارروائی چلائی ۔ بعدازاں نامہ نگار سیاست سید آصف علی سعادت نے شکریہ کے کلمات ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر سیاسی سماجی تعلیمی تنظیمی و فلاحی خدمات انجام دینے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں قابل ذکر محمد قطب الدین ،سید شرف الدین ہاشمی ،سید فصیح الدین نیر ،ہری، سید سعاد ت وغیرہ شامل ہیں ۔