ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد ۔ 2 ڈسمبر(سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو الوال چرچ ہوم کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم خاتون زیر پرورش تھی۔ انتقال کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی۔ اس طرح افضل گنج محکمہ کے 5، شاہ عنایت گنج 3، پی ایس حبیب نگر 2، پی ایس حمایت نگر 1 ، پی ایس حسینی علم ایک، پی ایس گاندھی نگر ایک، ملک پیٹ پی ایس ایک، لنگرحوض پی ایس ایک، پی ایس بہادرپورہ ایک، ریلوے پی ایس کاچیگوڑہ ایک، پی ایس چارمینار ایک، پی ایس سنتوش نگر ایک، پی ایس منگل ہاٹ ایک۔ اس طرح جملہ 21 مسلم نعشوں بشمول خاتون کی نعش کو الوال چرچ ہوم عثمانیہ دواخانہ، گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا نثار احمد مصباحی نے پڑھائی۔ جناب شیخ عبدالعزیز صدر عیدگاہ کوکٹ پلی و قبرستان نے کہا کہ اس سے قبل جن مسلم نعشوں کی تدفین عمل میں لائی گئی جن جن حضرات نے اس میں تعاون کیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ میں اللہ پاک سے دعا کرتا ہوں کہ ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اجرعظیم عطا فرمائے اور یہ تدفین کا سلسلہ جن کی سرپرستی میں جو چل رہا ہے اس کو اس طرح عام کرائے کہ ایک بھی مسلم نعش ہمارے ہندوستان میں جلنے نہ پائے۔ ادارہ سیاست کے ذریعہ جب پولیس کے ہمراہ یہاں مرحومین کے ورثا پہنچتے ہیں تو کافی جذباتی مناظر دیکھنے میں آتے ہیں۔ اپنے عزیزوں کی تدفین کا اس طرح انتظام دیکھ کر وہ جناب زاہد علی خان کے حق میں دعاگو ہوتے ہیں۔