حیدرآباد ۔ 22؍ نومبر ( سیاست نیوز) ادارہ سیاست کی جانب سے بروز اتوار 20 مسلم نعشوں بشمول دو خاتون نعشوں کی تدفین عمل میں لائی گئی۔ یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ یہ مسلم نعشیں بہت دنوں سے دواخانہ عثمانیہ میں تھیں ۔ پولیس ابتدائی کارروائی کرنے کے بعد ان نعشوں کو چھوڑ دیا ۔ اگر مزید کارروائی کی جاتی تو یہ نعشیں اتنے دن دواخانہ میں نہ رہتی۔ ڈاکٹر محمد تقی الدین ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ عثمانیہ دواخانہ ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان صاحب سے رجوع ہوئے اور تفصیلات بیان کی جس پر آپ بے حد رنجیدہ اور خفا ہونے کے بعد فرمایا کہ ان مسلم نعشوں کی تدفین ایک ہی دن میں ہونی چاہئے ۔ چنانچہ ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کرکے قبرستان کوکٹ پلی میں صدر قبرستان و عیدگاہ شیخ عبد العزیز کی سرپرستی میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا نثار احمد مفتاحی نے پڑھائی ۔ اس موقع پر سید عبدالمنان ‘بشریٰ تبسم کہا کہ بلاشبہ یہ مسلم نعشیں اپنی آخری آرام گاہ جانے بے چین تھیں جن کی آج تدفین ملت فنڈ کے ذریعہ جناب زاہد علی خان کی سرپرستی میں انجام دی گئی ۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اجر عظیم عطا فرمائے اور مرحومین کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین ۔