ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد ۔ 4 جون (سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس رین بازار کا مراسلہ وصول ہوا جس میں شبیر عمر 45 سال کا انتقال ہونے کے بعد تدفین کی درخواست کی گئی، اس کے علاوہ مارکٹ کے مراسلہ میں عباس کی تدفین کی درخواست وصول ہوئی۔ حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے مزید 11 درخواستیں تدفین کی غرض سے وصول ہوئی۔ جملہ 13 مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے سکندرآباد کے قبرستان میں بعد ادائی فرائض تدفین عمل میں لائی گئی۔ اس طرح صرف ایک ماہ میں 39 میتوں کی تدفین عمل میں لائی گئی۔ سکندرآباد کی رہنے والی خاتون بشریٰ تبسم نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئے دعا کی۔ الحاج یحییٰ پاشاہ اور مہرالنساء نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی۔ نماز جنازہ سید عابد حسین شاہ قادری نے پڑھائی۔