ادارہ سیاست کی تعلیمی رہنمائی کے بہتر نتائج

نلگنڈہ /3 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) طلبہ کو طریقہ تعلیم و امتحان سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے امتیازی نشانات سے کامیابی حاصل کرنے کیلئے ادارہ سیاست کی جانب سے کئی دہوں سے دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلبہ کو کوئسچین بینک کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی نائب صدر میناریٹی ایمپلائیز یونین ڈاکٹر عتیق احمد سابقہ رکن اردو اکیڈیمی جناب بابا ضیاء الدین ضلع کانگریس پارٹی جنرل سکریٹری جناب سید امین الدین نے آج اقلیتی اقامتی مدارس میں روزنامہ سیاست کی جانب سے فراہم کردہ ایس ایس سی کوئسچین بنک انگلش کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ ان قائدین نے ملت کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور طلبہ کے درخشاں مستقبل کیلئے ایسے تعلیمی مواد کو حاصل کریت ہوئے استلفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ روزنامہ سیاست کے مدیر اعلی جناب زاہد علی خان کی جانب سے طلبہ کو مسابقتی دوڑ میں شامل کروانے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے تعلیمی میدان میں رہنمائی کی جاتی ہے ۔ ادارہ کی جانب سے کئے جارہے پروگراموں کے بہتر نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔ ان قائدین نے طلبہ پر زور دیا کہ روزنامہ کی جانب فراہم کردہ تعلیمی مواد سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو درخشاں بنائیں ۔ ان قائدین نے ادارہ سیاست بالخصوص مدیر اعلی جناب زاہد علی خان و دیگر منتظمین سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر اقلیتی اقامتی اسکول فار بوائز انچارج پرسن مسٹر کے کوٹیا ، اے وینکٹیشورلو ، سرینواس راؤ ، محترمہ نور جہاں شاہین ، ایس جیون لتا ، گرلز اقامتی اسکول پرنسپل مسٹر وینکٹشورلو کے علاوہ دیگر اساتذہ موجود تھے ۔