ادارہ ادب اسلامی کریم نگر کا ماہانہ طرحی مشاعرہ

کریم نگر /7 جنوری ( ذریعہ فیاکس ) معتمد ادارہ ادب اسلامی کریم نگر محمد نصیر الدین نصیرؔ کی اطلاع کے بموجب ادارہ کا ماہانہ طرحی وغیرہ طرحی مشاعرہ انشاء الللہ بتاریخ 9 جنوری بروز جمعہ بوقت 9.15 بجے شب بمقام دفتر جماعت اسلامی مکرم پورہ کریم نگر پر منعقد ہوگا ۔ جناب مظُر الدین ہیڈ ماسٹر چلور مشاعرہ کی صدارت کریں گے ۔ جناب عمر علی اسکول اسسٹنٹ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ جناب اشفاق علی وارثی ، سید سرور شاہ بیابانی نے تمام محبان اردو سے بہ پابندی وقت شرکت کی پرخلوص گذارش کی ہے ۔