ورنگل 29 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب اقبال درد کنوینر مشاعرہ کے بموجب 30 اپریل بروز ہفتہ 9 بجے شب اسلامک انفارمیشن سنٹر پوچماں میدان عقب ٹیلیفون بھون ورنگل میں ادارہ ادب اسلامی کا طرحی و غیر طرحی مشاعرہ جناب شیخ بشیر احمد نقشبندی چیرمین اسلامیہ ایجوکیشنل سوسائٹی ورنگل کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ پروگرام کی نگرانی مولانا صابر عالم کریں گے۔ اس مشاعرہ میں ڈاکٹر مسعود جعفری (حیدرآباد)، فضل جاوید (ممتاز ناول نگار) ، اقبال شیدائی (صدر تحریک قلم)، عمیم قریشی موظف پرنسپل مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ ادارہ ادب اسلامی ورنگل کے مشاعرہ میں مہمان شعراء کی حیثیت سے ڈاکٹر رحیم رامش (کاغذ نگر)، ڈاکٹر مسعود جعفری (حیدرآباد)، شکیل حیدر (حیدرآباد)، خورشید اثر (منچعریال)، امجد سلیم (کریم نگر)، ڈاکٹر نعیم سلیم حیدرآباد کے علاوہ میزبان شعراء کلام پیش کریں گے۔ پروفیسر احمد حسین خیال نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔