جمعرات , دسمبر 12 2024

ادارہ ادب اسلامی نظام آباد کے زیر اہتمام مشاعرہ و تہنیتی تقریب کا انعقاد

نظام آباد :21؍ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عارف انصاری صدر ادارہ ادب اسلامی ہند نظام آباد کے پریس نوٹ کے بموجب ادارہ کا195واں سنجیدہ و مزاحیہ غیر طرحی مشاعرہ و تہنیتی تقریب بصدارت سید نجیب علی ایڈوکیٹ بمقام ابوللیث ہال مسجد رضا بیگ احمدی بازارمیں عمل میں آیا۔ جس میں محمدعبدالرشید لکچرار، نوید اقبال قائد ٹی آر ایس، شیخ مجاہد گولڈ ٹرسٹ جویلرس شریک تھے۔ ممتاز کل ہند شہرت یافتہ معروف مزاحیہ شاعر ٹیپکل جگتیالی ، بیلن نظام آبادی، اقبال شانہ ، معین الدین راہی شریک تھے۔ اس موقع پر شہر کے ممتاز ونامور ادیب وجرنلسٹ ایم اے نعیم قمرایڈیٹر عوام و روشن ٹی وی کو الکٹرانک میڈیا جرنلسٹ اسوسی ایشن کا وائس پریسیڈنٹ منتخب ہونے ادارہ کی جانب سے شال پوشی وگل پوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی ۔کاروائی کاآغاز عبدالملک زاکر رکن جماعت اسلامی کی تلاوت قرآن و ترجمانی سے ہوا۔ مشاعرے کا باضابطہ آغاز ڈاکٹر رضی شطاری کے نعتیہ کلام سے ہوا۔ مہمان ومیزبان شعراء میں ٹیپکل جگتیالی، بیلن نظام آبادی، اقبال شانہ، معین الدین راہی بودھن، عاصی چمپارنی بہار، عبدالمنان عظیم دیگلور ، اظہر کورٹلوی، توصیف رہبر، شعیب نظام آبادی، رحیم قمر،جلال اکبر، ریاض تنہا، اشفاق اصفی، شریف اطہر نے اپنا کلام سنایا۔ نظامت کے فرائض سید ریاض تنہانے ادا کئے۔ عارف انصاری صد ر ادارہ کے شکریہ پر مشاعرہ اختتام پذیر ہوا۔

TOPPOPULARRECENT