اخوان لیڈراور عالم کو 20 سال قید

قاہرہ ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے ممنوعہ اخوان المسلمین کے ایک لیڈر اور ایک اسلام پسند عالم کو آج 20 سال قید کی سزاء سنائی گئی کہ انہوں نے دو پولیس ملازمین کو زدوکوب کرتے ہوئے قتل کرنے کی کوشش کی اور ایک دہشت گر تنظیم کی قیادت کی۔ محمد البیلتاغی اور عالم صفوات ہیغازی کو قاہرہ کی فوجداری عدالت میں اسلام پسند صدر محمد مرسی کی جولائی 2013ء میں ملٹری کی جانب سے معزولی کے خلاف احتجاجوں کے دوران دو پولیس ملازمین کو ہلاک کرنے کی کوشش کا مجرم پایا۔ انہوں نے دہشت گرد گروپ کی کمان بھی سنبھالی ۔