قاہرہ ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممنوعہ اخوان المسلمین کے 30 ارکان کو مصر کی عدالت نے تشدد کے علحدہ مقدمات میں ملوث ہونے کی بناء آج سزائے عمر قید سنائی۔ 30 کے منجملہ 17 کو منصورہ سٹی میں احتجاجیوں کو ہلاک کرنے کی کوشش کا مجرم قرار دیا گیا۔ منصورہ سٹی دارالحکومت قاہرہ سے 120 کیلو میٹر دو شمال مشرق میں واقع ہے۔ ایک ملزم کو اسی مقدمہ میں 5 سال کی سزاء سنائی گئی۔ 13 دیگر کو تشدد کیلئے اکسانے، پولیس گاڑی کو آگ لگانے اور اجازت کے بغیر احتجاجی مظاہرہ کرنے پر سزائے عمر قید سنائی گئی۔ اسی مقدمہ میں ایک ملزم کو 10 سال سزاء کا حکم دیا گیا۔ ایک علحدہ مقدمہ میں اخوان المسلمین کے ایک رکن کو سزائے موت اور دوسرے رکن کو عمر قید کی سزاء سنائی۔