اخوان المسلمین کے نئے قائد کا انتخاب

قاہرہ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اخوان المسلمین کی بیرونی قیادت نے اپنے سپریم رہنما محمد بدیع کے مقام پر عبوری طور پر ایک دیگر قائد کو منتخب کرلیا ہے۔ محمد بدیع فی الحال قاہرہ کی ایک جیل میں ہیں۔ گروپ کے ایک اہم رکن نے یہ بات بتائی۔ بیرون ملک گروپ کی ذمہ داریاں اور دیگر اُمور کی نگرانی کرنے والے احمد عبدالرحمن نے بتایا کہ داخلی طور پر اخوان المسلمین کے انتخابات منعقد کئے گئے تھے تاکہ ایک نئے گائیڈنس بیورو کا انتخاب کیا جاسکے جو دراصل اخوان المسلمین کی فیصلہ ساز مجلس ہے۔ عبدالرحمان نے قطر کے الجزیرہ نیوز نیٹ ورک کو ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ اخوان المسلمین کی 65 فیصد قیادت پورے قاہرہ میں نومنتخبہ داخلی انتخابات کے بعد تبدیل کردی گئی ہے۔