قاہرہ ۔ 30اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) اخوان المسلمین کے قائد اور بنیادی اسلام کے مبلغ وغضی غنیم اوردیگر دو افراد کو مصر کی عدالت میں دہشت گردی کے الزامات میں سزائے موت سنادی ۔ 66سالہ غنیم کو ان کی غیر حاضری میں اور دیگر 2ملزمین کو ان کی موجودگی میں قاہرہ کی فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی ۔ دیگر 5 ملزمین عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں ۔ غنیم اور دیگر ملزمین کو ممنوعہ شعبہ سے 2003 تا 2015ء تعلق رکھنے ‘ دستور کی مزاحمت ‘ سرکاری محکموں کی مزاحمت ‘ شہریوں کو زدوکوب اور قومی یکجہتی کیلئے نقصاندہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیا گیا اور انہیں سزائے موت سنائی گئی ۔ جاریہ کے اوائل میں قاہرہ کی فوجی عدالت میں مقدمہ کی دستاویزات مفتی اعظم کو روانہ کئے تھے ۔ مصری قانون کے مطابق موت کی تمام سزائیں مفتی اعظم کی منظوری کے بعد ہی دی جاسکتی ہے ۔ تاہم مفتی اعظم کے فیصلہ کو کسی قسم کی پابندی نہیں سمجھا جاتا ‘ قطعی فیصلہ سزائے موت کے بارے میں آج جاری کیا گیا ۔