قاہرہ ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے ممنوعہ اخوان المسلمین کے تین ارکان کو سزائے موت سنائی ہے اور تشدد برپئا کرنے والے دیگر 25 ارکان کو سزائے عمرقید سنائی ہے۔ علاوہ ازیں عدالت نے 21 افراد کو فی کس 15 سال اور دیگر 22 افراد کو 10 سال فی کس کی سزائے قید سنائی ہے۔ ان لوگوں نے اگست 2013ء میں اسکندریہ میں اس وقت تشدد برپا کیا تھا جب سیکوریٹی فورس نے سڑک پر دھرنا دینے والوں کو ہٹانے کی کوشش کی تھی۔ احتجاجیوں کو ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کرنے اور متعدد افراد کو زخمی کرنے کے الزامات کا سامنا تھا۔ انہیں پیپلز کونسل کی عمارت اور ایک پولیس اسٹیشن کی عمارت کو منہدم کرنے اور بغیر لائسنس کے ہتھیار رکھنے کے الزامات کا بھی سامنا تھا۔