قاہرہ ۔ 8 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ایک عدالت نے 2013 ء کے دوران قاہرہ میں اسلام پسندوں کے خونریز احتجاج کے بعد شہر منصورہ میں ایک شخص کی ہلاکت کے ضمن میں اخوان المسلمون کے 10 ارکان کو سزائے عمر قید دی ہے ۔ یہ واقعہ ڈسمبر 2013 ء میں پیش آیا تھا جب اسلام پسند معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں نے منصورہ میں احتجاج منظم کیا تھا کہ اس دوران ایک ٹیکسی ڈرائیور نے کئی احتجاجیوں کو ٹکر دی تھی جس کو گاڑی سے باہر نکال کر ہلاک کردیا گیا تھا ۔ ملزمین پر دہشت گرد گروپ سے تعلق اور اسلحہ ساتھ رکھنے کے علاوہ ڈرائیور کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔