اخلاق کی اعلی مثال

گاؤں کے کنویں پر تین عورتیں پانی بھر رہی تھیں ۔ ایک عورت کا بیٹا وہاں سے گزرا ، اس نے ماں کو دیکھا اور آگے چلا گیا ۔ اس کی ماں بولی ’’ وہ دیکھو میرا بیٹا انگلش میڈیم میں پڑھتا ہے ۔ ‘‘ تھوڑی دیر بعد دوسری عورت کا لڑکا گزرا ۔ اس نے بھی ماں کو دیکھا اور گزر گیا ۔ اس کی ماں بولی ’’ وہ دیکھو میرا بیٹا سی بی ایس ای میں ہے ۔ ‘‘ تیسری عورت کا بیٹا وہاں سے گزرا ، دوسرے بیٹوں کی طرح اس نے بھی ماں کو دیکھا اور ماں کے پاس آیا ۔ پانی سے بھرا گھڑا اُٹھاکر اس نے اپنے کندھے پر رکھا ۔ دوسرے ہاتھ سے بھری ہوئی بالٹی اُٹھائی اور ماں سے بولا ۔ ’’ چل ماں گھر چل ‘‘ اس کی ماں بولی ۔ ’’ یہ میرا بیٹا مدرسے میں پڑھتا ہے ۔ ‘‘ اس کی ماں کے چہرے کی خوشی دیکھ کر باقی دونوں عورتوں کی نظریں جھک گئیں۔ اس کہانی کا مطلب صرف یہ ہے کہ لاکھوں روپئے تعلیم پر خرچ کرکے بھی اگر تمیز اور اخلاق نہیں سیکھے جاسکتے تو ایسی تعلیم کا کیا فائدہ … ؟