ماسکو۔14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ 2018 کی اختتامی تقریب میںکل امریکی ادا کارول اسمتھ، گلوکارہ ایرا اسٹریفی اور نکی جام کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ فرانس اورکروشیا کے درمیان فائنل سے قبل جرمنی کے سابق کپتان فلپ لہم خوبرو روسی سوپرماڈل نٹالیہ ویڈیا نووا کے ساتھ ٹریول کیس میں لوزنیکی اسٹیڈیم پر ٹرافی لائیں گے۔ پریس کانفرنس میں ول اسمتھ نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ ہے۔ انہیں کرسٹیانو رونالڈو پسند ہیں اور میزبان روس اورکروشیا کے درمیان شوٹ آؤٹ یادگار ہے جبکہ کروشیائی گول کیپرکی کارکردگی حیرت انگیز تھی۔