احکام خداوندی اور سنت رسولؐ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین

بھینسہ /28 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ کے دینی مدرسے معدھدالابرار کا سالانہ جلسہ اور حفاظ کرام کی دستاربندی کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اسجلسہ کی صدارت حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ العلماء ریاست تلنگانہ و آندھرا نے کی ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا عبیدالرحمن اطہر قاسمی ندوی حیدرآباد ، مولانا قاضی سید سمیع الدین مولانا سید ولی اللہ قاسمی نظام آباد مولانا الیاس احمد قاسمی نرمل کے علاوہ بھینسہ شہر اور اطراف و اکناف کے علماء کرام نے شرکت کی ۔ اس جلسہ میں مدرسہ کے 19 حفاظ کرام کو اس جلسہ سے تمام مہمانان خصوصی اور صدر جلسہ نے خطاب کیا۔ علاوہ ازیں مدرسہ معھدالابرار ناظم ادارہ مفتی عبدالغنی قاسمی صدر جمعیتہ العلماء ضلع عادل آباد نے جلسہ کے دوران جاریہ سال کا گوشوارہ مدرسہ پیش کیا گیا ۔ اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبیدالرحمن اطہر نے کہا کہ اس دور میں امت مسلمہ کا کثیر طبقہ دنیا کو بنانے کیلئے آخر کی فکر سے دور ہوتا جارہا ہے ۔

جس کی وجہ سے اللہ تعالی کے احکامات اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کے طریقہ ہماری زندگیوں سے دور ہوئے جارہے ہیں ۔ جس کے سبب شیطانی طاقت امت مسلمہ کو تباہ کریت ہوئے بے حیائی کی جانب مائل کر رہی ہے ۔ اس لئے اللہ تعالی کے احکامات اور حضرت محمد مصطفی ﷺ کے طریقوں کو اپنانے میں ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل ہوگی ۔ کیونکہ انسان کے اعمال ہی اس کے جنت میں جانے کا ذریعہ ہوں گے ۔ اگر انسان اس دنیائے فانی میں کتنا ہی مالدار کیوں نہ ہو اگر اس کے اعمال صحیح نہیں ہیں تب اس کا یہ مال و دولت کسی کام کی نہیں ہے ۔ انہوں نے خواتین سے مخاطب ہوکر کہا کہ مذہب اسلام میں خواتین کے حقوق اور پردے کے متعلق حضور اکرم ﷺ کے کئی احادیث مبارکہ موجود ہیں ۔ آج کے اس دور کی خواتین کو ان حدیثوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی اور اپنے خاندان کی زندگیوں کو سنوارنے کی ضرورت ہے ۔اس جلسہ کا اختتام مولانا عبیدالرحمن اطہر کی دعاء پر عمل میں آیا ۔ دیگر علماء کرام نے اس مدرسہ کے استاذہ کی ستائش کی اور طلباء کی جستجو اور لگن پر اظہار مسرت کیا ۔ اس جلسہ میں مدرسہ کے اساتذہ حافظ عبداللطیف ، مولانا سلمان قاسمی ، مولانا ریاض کے علاوہ شہر اور اطراف و اکناف کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس جلسہ کے نظامت کے فرائض مولانا سید رافع قاسمی نے انجام دئے ۔