کریم نگر 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نئے احکامات کے مطابق وظیفہ جات کی منظوری کرنے ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے چہارشنبہ کی شام ضلع کے تمام ایم پی ڈی اوز، تحصیلداران، میونسپل کمشنرس کے ساتھ وظیفہ جات کی منظوری پر ویڈیو کانفرنس منعقد کرتے ہوئے کیا۔ حکومت چہارشنبہ کے دن جی او ایم ایس نمبر 17 تاریخ 5 نومبر 2014 ء جاری کی ہے۔ جی او کے مطابق گائیڈ لائنس کی لازمی طور پر اپنانے عمل کرتے ہوئے وظیفہ جات منظور کرنے ضلع کلکٹر نے ایم پی ڈی اوز، میونسپل کمشنرس کو حکم دیا۔ وظیفہ جات کی منظوری کیلئے جی او کو ہی معیار لیں۔ ایم پی ڈی اوز وظیفہ جات کی درخواستوں کی جانچ کرکے منظوری دیں۔ اس ماہ کی 8 تاریخ کو وظیفہ کے مستحقین وظیفہ کی رقم کی تقسیم کیلئے ضروری اقدامات کرنے مشورہ دیا۔ اس ویڈیو کانفرنس میں مجلس بلدیہ کمشنر سری کیش لٹکر، اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ٹی ٹمبیا ڈی آر ڈی اے پراجکٹ ڈائرکٹر وجئے گوپال و دیگر نے شرکت کی۔