احمد پٹیل کو چیف منسٹر بنانے کے لئے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل پر مشتمل پوسٹرس۔ 

پوسٹرس فرضی ‘ بی جے پی کی غلط انفارمیشن کا حصہ ۔ پٹیل
گجرات۔ ریاست میں اسمبلی حلقوں کے لئے رائے دہی سے عین دو دن قبل مسلمانوں سے اپیل پر مشتمل پوسٹرس میں’’ مسلمانوں سے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ احمد پٹیل کو گجرات کا چیف منسٹر بنایاجاسکے‘‘اور یہ پوسٹرس جمعرات کے روز سورت کے مختلف حصوں میں دیواروں پر لگائے گئے۔ مذکورہ پوسٹرس میں غلطی کرتے ہوئے ’’ وزیراعلی ‘‘ کی جگہ ’’ وزیرعالم‘‘ تحریر کردیاگیا ہے۔

اس فوری ردعمل پیش کرتے ہوئے احمد پٹیل جو کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے پولٹیکل سکریٹری ہیں نے پوسٹرس کے متعلق کہا ہے کہ یہ’’ فرضی ‘‘ ہیں اور بی جے پی کی ’’ غلط بیانی مہم کا حصہ ہیں‘‘۔ انہوں نے کہاکہ ’’ میں نہ کبھی چیف منسٹر امیدوار تھا او رنہ کبھی رہوں گا‘‘۔

دوسری جانب بی جے پی نے کہاہے کہ احمد پٹیل کے الزامات ’’ جھوٹے‘‘ ہیں۔صبح کے اولین ساعتوں میں احمد پٹیل اور نائب صدر کانگریس پارٹی راہول گاندھی کے تصوئیروں پر مشتمل کئی پوسٹرس سورت کے مسلم اکثریتی والے علاقوں میں لگے دیکھے گئے جس میں اقلیتی طبقے سے کانگریس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ احمد پٹیل کو’’ وزیرعالم گجرات ‘‘ بنایاجاسکے۔پوسٹرس میں احمد پٹیل کو گجرات کا وزیرعالم بنانے کے لئے کانگریس اقتدار میں ائے گی کا نعرہ بھی تحریر کیاگیاہے۔

احمدپٹیل جو موجودہ اسمبلی انتخابات میں کم ہی نظر آرہے ہیں ‘ فوری طور پر اس خبر کے متعلق اپناردعمل اپنے دو ٹوئٹس کے ذریعہ کیا۔اپنے پہلے ٹوئٹ میں راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ’’ جھوٹے پوسٹرس لگاکر افواہ کی مہم چلانے سے بی جے پی کی مایوسی جھلک رہی ہے۔ شکست کے خوف سے وہ اس قسم کے حربوں کا استعمال کررہے ہیں؟میں کبھی بھی چیف منسٹر کا دعویدار رہاہوں او رنہ کبھی رہوں گا‘‘۔

اپنے دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے بیان دیا کہ ’’ اصل مسئلہ بی جے پی کی کوشش ہے کہ وہ اپنی خراب کارکردگی جو پچھلے 22سالوں میں کئے گئے اپنے کام پر ہے اور اس سے عوام کا ذہن پلٹانے کے لئے اپنے پرانے تقسیم کے پرانے ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔

مگر گجرات کی عوام اس مرتبہ اپنا دہن بنالیا ہے‘‘۔وہیں پر پردیش کانگریس کے ترجمان منیش دوشی پوسٹرس کے منظر عام پر آنے کو ’’ بی جے پی کی غلط بیانی ‘‘ قراردیا ہے ۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے ایک کونسلر شہنواز شیخ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اُردو میں’’ وزیراعلی‘‘ کہاجاتا ہے نہ کہ ’’ وزیر عالم‘‘جو پوسٹرس میں شائع کیاگیا ہے۔ بی جے پی نے کانگریس کے الزامات کو بے تکا قراردیا۔

ترجمان بی جے پی ہرشد پٹیل نے کہاکہ ’’ بی جے پی پر یہ جھوٹا الزام ہے ۔ بی جے پی کا پوسٹرس میں کوئی ہاتھ نہیں ہے‘‘