احمد نگر مہاراشٹرا کے بلدی انتخابات میں کانگریس کو ہزیمت

ممبئی۔ 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) احمد نگر بلدی انتخابات میں کانگریس کی شکست پر کانگریس ورکنگ کمیٹی رکن بالا صاحب تھوراٹ اور اسمبلی اپوزیشن قائد رادھا کرشنا ویکھے پاٹل کو سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ان انتخابات میں شیوسینا سب سے بڑی واحد پارٹی کی حیثیت سے ابھری ہے جس نے 68 نشستوں میں سے 24 نشستیں حاصل کی۔ں اس کے بعد این سی پی نے 18 اور بی جے پی نے 14 نشستیں حاصل کیں۔ پیر کو معلنہ نتائج میں کانگریس کو صرف 4 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔