طرابلس 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) لیبیاء کی جنرل قومی کانگریس نے توثیق کی کہ احمد مطیق ملک کے نئے وزیر اعظم ہوں گے ۔قبل ازیں ان کے تقرر کی منظوری عبوری پارلیمنٹ کے انتشار کا شکار اجلاس میں دی گئی ۔ بعدازاں فیصلہ پر اسپیکر نوری ابو فہمین نے دستخط کئے اور ان کے تقرر کا اعلان کیا ۔وہ لیبیاء کے پانچویں اور کم عمر ترین اسلام پسند وزیر اعظم ہوں گے ۔