احمد شہزاد نیوزی لینڈسیریز سے باہر

ابو ظہبی۔12؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کے دوران سر پر بال لگنے کے باعث زخمی ہونے والے پاکستانی اوپنر احمد شہزاد رواں سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ڈاکٹرز کی جانب سے آرام کے مشورے کے بعد ٹیم انتظامیہ نے احمد شہزاد کو فوری طور پر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے بعد وہ رات گئے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے۔ ڈاکٹرز نے احمد شہزاد کو 6 تا 8 ہفتے کے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ احمد شہزاد پاکستانی ٹیم کی فیلڈنگ کے دوران ڈریسنگ روم میں رہے اور ان کی جگہ شان مسعود نے فیلڈنگ کی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹسٹ 17 اور تیسرا ٹسٹ 26 نومبر کو شروع ہوگا۔علاوہ ازیں اوپنر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ شائقین میرے لئے دعا کرتے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ جلد ایکشن میں نظر آوں گا۔ اب تک جتنی بھی چوٹیں لگیں ان میں سب سے زیادہ تکلیف دہ یہ چوٹ ہے۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وطن واپس آرہا