احمد آباد ۔ /8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت گجرات نے کہا کہ احمد آباد کا نام تبدیل کرکے اسے کرناوتی کرنے پر حکومت غور کررہی ہے ۔ گاندھی نگر میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر وجئے روپانی نے کہا کہ نام کی تبدیلی سے لوک سبھا انتخابات پر اثر مرتب ہوسکتا ہے ۔ روپانی کا بیان یو پی کی بی جے پی حکومت کی جانب سے الہ آباد اور فیض آباد کے نام تبدیل کرکے علی الترتیب پریاگ راج اور ایودھیا رکھنے کے چند دن بعد منظر عام پر آیا ہے ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر گجرات نتیش پٹیل نے کہا کہ احمد آباد کا نام ’’غلامی کی علامت ہے ‘‘ اور اسے تبدیل کرنا ضرور ی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کا طریقہ کار شروع کردیا ہے اور دیگر منظوریاں جیسے مرکزی حکومت سے منظوری حاصل کی جارہی ہے ۔