احمد آباد میں مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے شوروم کا آغاز

گجرات میں دوسرا ، دنیا میں 112 واں آوٹ لیٹ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : مشہور جیولری ریٹیلر ، مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کی جانب سے اس کے ایک اور شوروم کا احمد آباد ، گجرات میں آغاز کیاگیا ۔ یہ آوٹ لیٹ ، نزد پنچاوتی سرکل ، سی جی روڈ ، احمد آباد پر واقع ہے ۔ اس شوروم کا افتتاح کل مسٹر انیل کپور نے کیا ۔ اس موقع پر مسٹر ایم پی احمد ، چیرمین مالا بار گروپ ، مسٹر اشہر ، گروپ ایگزیکٹیو ڈائرکٹر کے علاوہ دیگر ڈائرکٹرس اور میڈیا کی شخصیتیں اور بہی خواہ موجود تھے ۔ احمد آباد میں یہ آوٹ لیٹ گجرات میں مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کا دوسرا آوٹ لیٹ ہے ۔ اور دنیا بھر میں 112 واں آوٹ لیٹ جس میں 75 آوٹ لیٹس ہندوستان میں ہیں اور 37 جی سی سی ممالک میں ۔ گجرات میں مالا بار گولڈ آینڈ ڈائمنڈس کے دو شورومس راجکوٹ اور احمد آباد میں موجود ہیں ۔ آنے والے برسوں میں مزید آوٹ لیٹس بڑودہ اور سورت میں قائم کرنے کا منصوبہ ہے ۔۔